حیدرآباد۔ 21جولائی(اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے اپوزیشن لیڈر وائی ایس
جگن موہن ریڈی نے اپنے غیر محثوب اثاثہ جات کیس سے متعلق نامپلی سی بی آئی
عدالت میں
حاضری دی۔ اس کیس کی سماعت کے لئے سابق آندھرا پردیش(مشترکہ ) کے
وزراسبیتا اندرا ریڈی‘ اور دیگر نے حاضری دی۔ چنانچہ سماعت کے بعد اس کیس
کو 11اگسٹ تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔